راجا پرویز اشرف اور بابر اعوان فرد جرم کیلئے 24 اکتوبر کو طلب
احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور بابر اعوان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ ریفرنس میں راجا پرویز اشرف ، بابر اعوان سمیت 8 ملزم نامزد ہیں۔منگل کو احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت نے تمام ملزمان کو 24اکتوبر کو طلب کر لیا، ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں، آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ادھر سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی ، راجا پرویز اشرف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا گیا