مسلم لیگ ن کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں، پنجاب میں دوماہ بعد مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی،رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں،معاملات کودرست کرنے میں شہبازشریف کا بہت بڑا کردارہے،،اسی طرح چلتا رہا توپنجاب میں دوماہ بعد مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی،،انھوں نے کہا کہ شہبازشریف تمام اداروں کوساتھ لے کرچلنے کی بات کرتے ہیں،،یہ ادارے ہمارے اپنے ہیں اوران اداروں کی عزت میں کمی نہیں ہونی چاہیے،،رانا مشہود کا کہنا تھا کہ انھیں اب سمجھ آگئی ہے جسے گھوڑا سمجھا تھا وہ خچرنکلا ہے،،ادارے میں بیٹھے تھنک ٹینک کونظرآرہا ہے کہ یہ صرف جھوٹ پرچلنے والے ہیں،،خچروالی پی ٹی آئی حکومت اب ڈلیورنہیں کرپارہی،،تحریک انصاف کواب کہیں سے حمایت نہیں ملے گی،