سی پیک میں ن لیگ کی ترجیحات غلط تھیں، گزشتہ حکومت نے پاکستان پر اٹھائیس ہزار ارب کا قرضہ چڑھایا،وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے خسروبختیارنے کہناتھا کہ سی پیک میں ن لیگ کی ترجیحات غلط تھیں، گزشتہ حکومت نے پاکستان پر اٹھائیس ہزار ارب کا قرضہ چڑھایا، بیس کروڑ کے عوام میں سے صرف سترہزار لوگ ٹیکس دے رہے ہیں ۔
خسروبختیارنے مزید کہاکہ گزشتہ تین سال میں پرائیویٹ سیکٹر انوسٹمنٹ کم ہوئی، قرضے لے کر آرٹیفیشل جی ڈی پی گروتھ کی گئی، جاتی ہوئی حکومت نے چارسوپچاس سکیمیں ترقیاتی بجٹ میں ڈالی، ہم نے غیر منظورشدہ ترقیاتی منصوبے ختم کیے،
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ کول کے پراجیکٹ کو ختم کر کے پانی پر تبدیل کیا گیا، ریلوے کو اپ گریڈ کرنے سے ایک سوساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ سپیڈ ہو جائے گی۔