آرمی چیف تین روزہ سرکاری دورہ پراردن پہنچ گئے, اردن کے بادشاہ عبداللہ بن الحسین سے ملاقات،خطے کی سکیورٹی کی صورتحال اورباہمی تعاون پرتبادلہ خیال
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پراردن پہنچ گئے،آرمی چیف نے اردن کے بادشاہ عبداللہ بن الحسین سے ملاقات کی،خطے کی سکیورٹی کی صورتحال اورباہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا،عبداللہ بن الحسین نے سکیورٹی، دفاع، تعلیم اورسرمایہ کاری میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیا،،،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اردن کے ساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے،اردن کی جانب سے ایسے اقدامات کوخوش آئند کہا جائے گا،اردن کے بادشاہ نے آرمی چیف کوان کی خدمات پرآرڈرآف دی ملٹری میرٹ کے ایوارڈ سے نوازا،جنرل قمرجاوید باجوہ نے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمود الحلیم سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا