وینا ملک کا مودی اور ان کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ
پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والے نریندر مودی اور ان کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے غنڈے پورے بھارت میں دندباتے پھرتے ہیں مسلمانوں کو بلاوجہ پکڑ کر مار کٹائی کر کے شہید کردیتے ہیں۔آر ایس ایس کا نظریہ ہے ہندوستان ہندو کا۔اس لئے اس تنظیم کو مودی سمیت بین ہونا چاہئے۔وینا ملک نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطے میں دہشت گردی جاری ہے اس لیے تنظیم پر مودی سمیت پابندی عائد کردینی چاہیے۔