واٹس ایپ پیغام کی رازداری کیلئے نیا فیچر متعارف کرائے گا
معروف ایپ ’واٹس ایپ‘ جَلد ’Self Destructive Message‘ یعنی بھیجا جانے والا پیغام خود ہی غائب ہونے کے فیچر کو متعارف کرائے گا جو ابھی آزمائش کے مرحلے میں ہے۔ سماجی رابطوں کی معروف ایپ ’واٹس ایپ‘ آئے دِنوں اپنی ایپ میں جدّت لانے کے لیے نئے نئے فیچرز متعارف کروارہا ہے، کمپنی اِس وقت ایک ایسے فیچر کو آزما رہی ہے جس میں صارف کی جانب سے بھیجا جانے والا پیغام خود ہی غائب ہوجائے گا۔ ایپ کا یہ فیچر اِس وقت آزمائشی مرحلے میں ہے جب کہ اِسے متعارف کرانے کا مقصد صا رفین کی گفتگو کی رازداری کو بہتر بنانا ہے، نئے فیچر میں بھیجا جانے والا پیغام ’چیٹ وِنڈو‘ سے خود ہی غائب ہوجائے گا جس کی وجہ سے لوگوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی رازداری محفوظ ہوجائے گی۔