ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی داراکحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ پمزاسپتال میں ڈینگی کے 60 سے زائد مریض داخل ہوئے ہیں۔ جس میں سے سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان پولی کلینک کے مطابق پولی کلینک میں ڈینگی کے 127 مریض داخل کیے گئے۔اسلام آباد میں اب تک 3500سے زائد ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔ فیصل آباد میں بھی ڈینگی بے قابو ہوگیا۔ڈینگی بخار میں مبتلا مزید دومریض الائیڈ اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہناتھاکہ دونوں مریضوں احمد جمال اور ابتسام کا تعلق اسلام آباد سے ہےَفوکل پرسن ڈاکٹر معصومہ سردار کے مطابق زیر علاج پانچ مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے رواں برس ضلع میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی مریضوں کی تعداد چرانوے ہو گئی ڈینگی وائرس نے دو مریضوں کو بھی ابدی نیند سلا دیا ہے۔ ڈینگی کے سامنے محکمہ صحت بے بس ہونے لگا ،،ملتان اور جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے خطرات بڑھنے لگے ،،ایک ہی روز میں نشتر اسپتال میں دینگی کے 21 مشتبہ مریضوں کی آمد نے شہریوں کی پریشانی میں کئی گنا اضافہ کر دیا،محکمہ صحت کے حکام ڈینگی کی روک تھام کے حوالہ سے موثر اقدامات نہ کر سکے۔ دوسری جانب وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت میں ڈینگی کے تدارک کیلئے روزانہ اجلاس جاری ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ،ڈی جی ہیلتھ اور جڑواں شہر کی انتظامیہ سمنیت اسلام آباد کے چاروں اسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان وزیر صحت کاکہنا ہے کہ بریفنگ میں بتایا گیا 90 فیصد سے زائد ڈینگی کے مریضوں کو اسپتال میں داخلے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ گھر میں بہتر نگہداشت سے مریض کی صحت میں بہتری آ جاتی ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریض اسپتال میں داخلے کے وقت اپنے ایڈریس مستند اور مکمل لکھوایں تاکہ سرویلنس ٹیمیں ان کے گھروں کے اردگرد سپرے کو یقینی بنائیں،ترلائی رورل ہیلتھ سنٹر میں بھی ایک ایمرجنسی سیل بنایا ہے،وزیر اعظم کی ہدایت پر انسداد ڈینگی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ مچھروں کی افزائش کے خاتمے کیلئے سپرے سمیت تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں،مچھروں کی افزائش کے خاتمے کیلئے سرویلنس ٹیموں کی تعداد دوگنی کر دی جائے گی، ڈینگی کے مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ڈینگی کنٹرول سیل موثر انداز میں کام کر رہا ہے،پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی اس مربوط نظام کا حصہ بنایا جائے، ڈینگی کے خاتمے اور مریضوں کے علاج کیلئے تمام تر وسائل بروئے لائے جا رہے ہیں