پاکستانی نمک کی عالمی منڈی میں مارکیٹنگ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
پاکستانی نمک کو بہتر طریقے سے پروسیس کرکے عالمی منڈی میں مارکیٹنگ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمعـقرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی آسیہ امجد کی جانب سے جمع کرائی گئیـپاکستان سے دنیا کا سب سے بہترین نمک نکلتا ہے۔لیکن بہتر پروسیس نہ ہونے سے ملکی سرمایہ کاروں کو کوئی خاص بچت نہیں ہوتی۔پاکستانی نمک کو دیگر ممالک کی کمپنیاں بہتر انداز میں پروسیس کرکے اربوں ڈالرز کما رہے ہیں۔پاکستانی نمک کو ملک کے اندر بہتر طریقے سے پروسیس کیا جائے۔جس سے پاکستان کو اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی نمک کو بہتر طریقے سے پروسیس کرکے عالمی منڈی میں اس کی مارکیٹنگ کرے۔