سرگودھا:جنس تبدیلی کا کامیاب آپریشن ،دو لڑکیاں لڑکے بن گئیں
سرگودھا میں دو لڑکیاں جنس کی تبدیلی کے کامیاب آپریشن کے بعد لڑکے بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے سلطان پور نون میں دو بہنیں آپریشن کے بعد لڑکا بن گئیں ۔ پانچ لڑکیوں میں سے دو کے لڑکے بن جانے پر والدین خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ہیں۔سرگودھا کے محمد اکرم کو قدرت نے پانچ بیٹیوں سے نوازا ۔جن کو پالنے کے لئے اسے بیرون ملک محنت مزدوری کیلئے جانا پڑا ۔ دو بیٹیوں کی جنس کامیاب آپریشن کے بعد تبدیل کردی گئی۔لڑکیوں سے اب لڑکے بن جانے والوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ قدرت نے اسے رحمت کیساتھ ساتھ نعمت سے بھی نوازا جس سے ان کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔ندا سے نوید اور تحریم سے طاہر بننے والے دونوں اس تبدیلی سے بہت خوش ہیں۔ اکرم اور اس کے اہلخانہ کو قریبی رشتہ دار اور جاننے والے دور دور سے مبارک باد دینے آرہے ہیں۔