سانحہ چونیاں: پنجاب پولیس نے چونیاں میں بچوں کے قاتل کو پکڑنے کیلئےبھیس بدلا، رکشہ چلایا، پاپڑ بھی بیچے
چونیاں میں چار بچوں کا زیادتی کے بعد قتل پولیس کے لیے معمہ بن چکا تھا جس کے بعد بلآخر سخت محنت کے بعد ملزم کو ٹریس کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی اور ملزم کا سراغ لگانے کےلیے ہر طریقہ استعمال کیا۔پولیس کے مطابق اہلکاروں نے بھیس بدل کر فرائض انجام دیے اور گلی گلی پاپڑ، پکوڑے، چپس، پھل اور قلفیاں فروخت کیں، اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں نے غبارے، سگریٹ فروخت کیے اور رکشہ بھی چلایا۔