امریکی صدرٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کورونا وائرس میں مبتلا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر کے ذریعے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی اہلیہ میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ جلد ہی صحتیاب ہوں گے۔امریکی صدر کی معاون ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ وہ اور خاتون اول ملانیا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ ہوپ نے ایک ہفتہ قبل ان کے ساتھ ہوائی سفر کیا تھا۔