ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات میں پھر اضافہ، مزید15 جاں بحق
ملک بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس سے اموات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 15افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار499 ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے625نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3لاکھ 13 ہزار431ہوگئی ۔ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد8ہزار877 ہے۔گذشتہ24گھنٹے کے دوران558کورونامریض شفا یاب ہوئے اورشفا یاب افراد کی مجموعی تعداد 2لاکھ98 ہزار 55 ہوگئی۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار650 ہوگئی۔پنجاب99ہزار605،سندھایک لاکھ37ہزار467، خیبرپختونخوا37 ہزار845، بلوچستان15ہزار302، گلگت بلتستان3ہزار808 اور آزاد کشمیر میں2ہزار754کیسز رپورٹ ہوئے ۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار237اور سندھ میں 2ہزار512اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 182، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 88اور آزاد کشمیر میں 74ہو گئی ۔ پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ہسپتا لوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔