کراچی:مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق،چھریوں کے وار سے 4زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چھریوں کے وار سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔کراچی کے علاقے ناظم آباد پل پر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ڈیفنس موڑ سگنل اور بلدیہ حب ریور روڈ کے قریب حادثات میں کمسن سمیت 2 افراد جا ں بحق ہوگئے۔دوسری جانب نیو کراچی میں یو پی موڑ کے قریب جھگڑا ہوا۔ اس دوران چھریوں کے وار سے 4افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق واقعات سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔