الیکشن کے بعد ایسےالزامات لگتے ہیں کیونکہ ہمارےہاں جمہوری کلچر نہیں ہے۔ فواد چوہدری

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا بیانیہ پٹ چکا ہے، الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی، جن حلقوں میں آر ٹی ایس ڈائون رہا وہاں پی ٹی آئی کے امیدوار الیکشن ہارے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 5 قومی اسمبلی کی نشستیں ایک ہزار ووٹ سے کم مارجن سے پی ٹی آئی ہاری، 15 امیدوار 2500 سے کم مارجن سے ہارے، اگر گنتی دوبارہ کر دیتے پی ٹی آئی نے اکیلے حکومت بنانی تھی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد ایسے الزامات لگتے ہیں کیونکہ ہمارے ہاں جمہوری کلچر نہیں ، ہارنے والا اپنے ساتھیوں کو یہ ہی یقین دلاتا رہتا ہے کہ ہم نہیں ہارے، ہرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ایک پٹا ہوا بیانیہ ہے، آپ قوم کے بچوں کو سڑک پر اور اپنے بچوں کو مے فیئرز رکھنے کی بچگانہ تحریک چلا رہے ہیں۔