کے الیکٹرک کے سابق سی ای او وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تعینات
اسلام آباد : کے الیکٹرک کے سابق سی ای او اور چیئرمین تابش گوہر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی تعینات کردیا گیا،تابش گوہر کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کر دیا ہے، کابینہ ڈویژن نے تابش گوہر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔