پی آئی اے کا 54 ملازمین کے خلاف بڑا ایکشن

کراچی: قومی ایئر لائن میں اصلاحات اور احتساب کا عمل جاری ہے، گزشتہ ماہ پی آئی اے نے 54 ملازمین کے خلاف ایکشن لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ستمبر میں 54 ملازمین کے خلاف ایکشن لیا ہے، شعبہ ہیومن ریسورس نے ملازمین کے خلاف کارروائیوں کی فہرست بھی جاری کر دی۔پی آئی اے نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 7 ملازمین کوفارغ کیا، بغیر اطلاع ایک عرصے سے غیر حاضر 8 ملازمین کو بھی نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔
پی آئی اے نے کمپنی کے اثاثہ جات کو نقصان پہنچانے پر 2 ملازمین کو فارغ کیا، سرکاری معلومات غیر قانونی طور پر افشا کرنے پر ایک ملازم بر طرف کیا گیا، بدعنوانی اور غبن میں ملوث 6 ملازمین کو برخاست کیا گیا۔