پیپلزپارٹی کا ایم کیوایم کی ریلی کے جواب میں ریلی نکالنے کا اعلان
کراچی : پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی ریلی کے جواب میں ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے پیپلزپارٹی لسانیت کے خلاف اس ریلی کو کامیاب بنائے گی، ہماری ریلی وزیراعظم کے بیانیے کو مسترد کردے گی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اتوار کو ایم کیوایم کی ریلی کے مقابلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ منزل سے ریلی کا آغا دوپہر 2بجے ہوگا، پوری کوشش ہے کہ ریلی کے دوران ایس اوپیز پر عمل ہو۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی ریلی کراچی کےامن اورترقی کی ضامن ہوگی، پیپلزپارٹی کےکارکنان اورہمدردریلی میں شرکت کریں گے ، ثابت ہوجائے گا کہ کراچی کےعوام کس کے ساتھ ہیں۔