این سی اوسی کی ریستوران اور شادی ہالز میں احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ہدایت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تمام صوبوں اور وفاق کی اکائیوں کو ہدایت کی ہے کہ ریستوران اور شادی ہالز کے اندر احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کریں۔ایک ٹویٹ میں منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا کہ ریستوران اور شادی ہالز کورونا وائرس کےپھیلاؤ کا بڑا بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر کسی شخص کی صحت کوخطرے میں ڈالنے والے بعض افراد کے غیرذمہ دارانہ رویے کی اجازت نہیں دیں گے۔