وزیراعظم عمران خان آج توانائی کے معاملے پر قوم سے خطاب کریں گے
وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ سبسڈی کے نظام کو منصفانہ ، شفاف اور مستحقین تک مو¿ثر طریقے سے پہنچانے کے نظام پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کے شعبہ میں اصلاحات کے حوالے سے بجلی کی پیداوار، ضروریات، سال کے مختلف مہینوں میں استعمال میں اتار چڑھاؤ کی شرح، پیداواری لاگت، فروخت اور ریونیو اور بجلی کے نرخوں کی وجہ سے دیگر شعبوں پر اثرات سمیت مختلف پہلوو¿ں کو مدنظر رکھ کر حکمت عملی اور روڈ میپ کا تعین کیا جائے تاکہ نہ صرف اس شعبہ کو بحران سے نکالا جا سکے بلکہ ایسا طریقہ کار اختیار کیا جائے کہ تمام شعبہ جات کی توانائی کی ضروریات احسن طریقے سے پوری کی جا سکیں۔