کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی روس سے گندم درآمد کرنےکی منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم سے تمام ٹیکس اور لیویز ڈیوٹی ختم کرتے ہوئے حکومتی سطح پر روس سے ایک لاکھ اسی ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔یہ بات مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سرکاری شعبے کے پاس پچاس لاکھ ٹن وافر گندم موجود ہے۔