کورونا وائرس: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی میں 7 شادی ہالز، 118 ریسٹورینٹس اور 4 اسکولوں کو سیل کردیا گیا
ملک میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے جبکہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر کراچی میں 7 شادی ہالز، 118 ریسٹورینٹس اور 4 اسکولوں کو سیل کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ملک میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد انتقال کرگئے۔مجموعی طور پر 46 اسکلولوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 16 اسکولوں کو خلاف ورزی کرتے پایا گئے جس میں سے 4 کو سیل کردیا گیا۔