وزیراعلیٰ کی عوامی خدمت کی کھلی کچہریوں کا اہتمام کرنے کی ہدایت
پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے ریونیوکے حوالے سے عوامی خدمت کی کھلی کچہریوں کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی ہے۔آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پر متعلقہ افسر ایسی کچہریوں میں موجود رہیں گے تاکہ عوامی مسائل ایک ہی جگہ حل کئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ان کچہریوں میں ریکارڈ کی تصحیح، معاہدے کا اجراء، معاہدوں کے تبادلوں کی رجسٹریشن، رجسٹری، آمدنی سرٹیفکیٹ، ریکارڈ کا معائنہ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو کے دیگر مسائل حل کئے جائیں گے۔