یونیسف کی جانب سے افغانستان کیلئے امدادی سامان
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی جانب 32 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچ گئی ہے۔ امداد ی سامان میں دوائیاں، جراحی کے آلات، ماں اور بچوں کی نگہداشت کی ادویات اور ابتدائی طبی سامان شامل ہے۔ یونیسف نمائندہ یوڈویک کے مطابق یہ سامان ایک لاکھ افراد کے لیے آئندہ تین ماہ کے لیے کافی ہے،افغانستان میں جنگی حالات کی وجہ سے ادویات خصوصاً زچگی اور ماں کے صحت کے حوالے سے دوائیاں ناپید تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا ادار ہ امدادی سامان مہیاکرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔