سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو ایک سال قید کی سزا
فرانس کی ایک عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی کوانتخابی مہم کیلئے غیر قانونی فنڈنگ کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنا دی ہے۔پیرس میں فرانسیسی دفتر استغاثہ کے مطابق سرکوزی نے 2012ء کی انتخابی مہم میں 4 کروڑ یورو خرچ کئے گئے۔ یہ رقم اس سے دو گُنا زیادہ ہے جس قدر قانونی طور پر خرچ کرنے کی اجازت ہے۔ تحقیقات کے مطابق سرکوزی کی الیکشن مہم چلانے والی کمپنی نے غلط رسیدوں کے ذریعے اخراجات کو چھپانے کی کوشش کی ۔عدالتی فیصلے کے مطابق سابق فرانسیسی صدریہ سزا گھر پر قید رہ کر کاٹ سکتے ہیں تاہم اس دوران الیکٹرانک آلات کے ذریعے ان کی نگرانی کی جاتی رہے گی۔