چینی فوج اتراکھنڈ میں 5 کلومیٹر تک اندر آئی اور پل تباہ کردیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
چین اور بھارت کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر ایک بار پھر کشیدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔بھارت اور چین کے درمیان لداخ واقعے کے بعد ایک بار پھر بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے مقام پر سرحدی کشیدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 30 اگست کو 100 چینی فوجی اہلکار اور 55 گھوڑے بھارتی حدود میں داخل ہوئے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چینی فوجی اتراکھنڈ کے علاقے براہوتی میں 5 کلومیٹر اندر تک داخل ہوئے اور کئی گھنٹے تک گشت کرتے رہے۔رپورٹس کے مطابق چینی فوجیوں نے واپسی جاتے ہوئے ایک پل کو بھی تباہ کیا جبکہ اس کے علاوہ بھی توڑ پھوڑ کی ہے۔