پاکستان مخالف بھارتی جعلی پروپیگنڈے اور فیک نیوز کو اب عالمی میڈیا بھی بے نقاب کر رہا ہے۔ فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فرانس کے ٹی وی چینل نے جھوٹا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فرانس کے ٹی وی کی ویڈیو رپورٹ شیئر کی اور کہا کہ فرانس کے مشہور میڈیا گروپ 24 نے وادی پنج شیر میں پاک فضائیہ کے حملے کی خبرجھوٹ قرار دی ہے،پاکستان مخالف بھارتی جعلی پروپیگنڈے اور فیک نیوز کو اب عالمی میڈیا بھی بے نقاب کر رہا ہے۔