شیخوپورہ:،تیزرفتار ٹرالر اور رکشہ میں تصادم ،2افراد موقع پر جاں بحق
تیزرفتار ٹرالر بے قابو ہو کر مسافر رکشہ پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے. تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ مریدکے پر واقع ایک پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب تیزرفتار ٹرالر بے قابو ہو کر سواریوں سے بھرے رکشے پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فسٹ ایڈ دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔