فیصل آباد :فیسکو گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی,فیصل آباداورنواح میں بجلی بند
فیصل آباد میں فیسکو کے گرڈ سٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے 132 کلو واٹ کے 10 گرڈ سٹیشن متاثر ہوئے۔فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ پر واقع این ٹی ڈی سی کے 220 کلو واٹ کے گرڈ سٹیشن میں آگ لگی، آگ سے گرڈ سٹیشن کا کنٹرول پینل بری طرح متاثر ہوا، فیسکو کے 132 کلو واٹ کے 10 گرڈ سٹیشن متاثر ہونے کی وجہ سے فیصل آباد شہر سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں بجلی بند ہو گئی جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو کی 5 گاڑیوں اور فائر فائٹرز نے آپریشن میں حصہ لیا، اہلکاروں نے مسلسل دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فیسکو کے گرڈ سٹیشن میں لگی آگ پر قابو پا لیا، آگ سے برقی آلات سمیت گرڈ سٹیشن میں دیگر سامان کو نقصان پہنچا، متاثرہ گرڈ سٹیشن پر متبادل ذرائع سے بجلی بحال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔