گزشتہ روزکوئٹہ میں ہزار گنجی واقعہ کے خلاف آج شہر کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سات افراد کی ہلاکت کے خلاف بلوچستان شیعہ کانفرنس اورہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے آج شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی کال دی تھی ، ہڑتال کے باعث علمدار روڈ، مری آباد، ہزارہ ٹاون سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈاون ہڑتال ہے،دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں اور ٹریفک بھی معمول سے کم ہے جبکہ اس واقعہ پر شہر میں سوگ کی کیفیت ہے۔ دوسری جانب ہزار گنجی فائرنگ واقعہ میں جاں بحق سات افراد کی تدفین رات گئے ہزارہ ٹاون قبرستان میں کردی گئی، ہزار گنجی واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ادھرپولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کلی سردار بنگلزئی میں نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کرکے فرارہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پرہلاک ہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچادیا گیا،