ڈینگی کی وباء پرقابوپانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں،ملک میں جہاں بھی ڈینگی کی وباء ہوگی، پنجاب حکومت مدد کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف
پنجاب بھر میں آج انسداد ڈینگی ڈے منایا جا رہا ہے،وزیراعلٰی پنجاب نے لاہور شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔اس موقعے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کےپاس اتنے وسائل موجود ہیں کہ ڈینگی کے خلاف بھرپورطریقے سے نمٹا جائےپنجاب حکومت ڈینگی کے خاتمے پرپوری توجہ مرکوزکیے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری خرچ پرڈاکٹروں کوتربیت دی گئی، تمام طبقات مل کرڈینگی کے خلاف کام کررہے ہیں۔ شہبازشریف نے سندھ میں بھی ڈینگی پرقابوپانے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کو مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ قائم علی شاہ حکم کریں توان کی مدد کے لیے ماہرین کی ٹیم بھیج سکتے ہیں۔