مغربی بغداد میں کیفے کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین افرادہلاک اور چودہ زخمی ہوگئے
غیر ملکی خبررساں ایجنسنی کے مطابق کیفے کے باہر پارکنگ میں کھڑی ایک کارمیں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے،دھماکے کی شدت سےکیفے کے باہر لگے کھانے کے اسٹالز کو بھی شدید نقصان پہنچا،ہلاک ہونے والے عام مزدورتھے جو اپنی روزی روٹی کمانے کےلئے گھروں سے نکلے تھے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ عراق میں مختلف واقعات میں نوے شہری انتالیس فوجی اورپینتیس پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔