اردن میں ہزاروں افراد نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
اردن کے مختلف شہروں میں اخوان المسلمون نے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں، جس میں وزیر اعظم فائز الطروانہ کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ حکومت کا موقف ہے کہ بجلی اور پانی پر سالہا سال سے دی جانے والی سبسڈی سے بجٹ میں اربوں ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے۔ اس خسارے کو پورا کرنے کے لیے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مظاہروں میں ہر طبقہء فکر سے تعلق رکھنے والوں نے حصہ لیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عالمی بینک کے دباؤ پر کیاگیا۔