بنگلورٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پرنیوزی لینڈ نےاپنی دوسری اننگزمیں بھارت کےخلاف نو وکٹوں پردوسوبتیس رنز بنالئے،
بنگلورکےچناسوامی سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کےتیسرے روز بھارت نےاپنی پہلی اننگزدوسوتراسی رنزپانچ کھلاڑی آؤٹ پردوبارہ شروع کی تو اسکی پوری ٹیم تین سو تریپن رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ویرات کوہلی ایک سوتین رنزکےسات ٹاپ سکورر رہے۔ نیوزی لینڈ کےٹم سوتھی نےسات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نیوزی لینڈ کی دوسری اننگزکا آغاز کچھ زیادہ بہترثابت نہ ہوا اور وقفے وقفے سے اسکے کھلاڑی پویلین کو لوٹتے رہے۔ برینڈن میک کیلم تئیس، کپتان روزٹیلرپینتیس، ڈیرن فلن اور وان وائیک اکتیس، اکتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیمزفرینکلن نے سب سے زیادہ اکتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سےروی چندرن ایشون نےپانچ کھلاڑی آؤٹ کئے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کودو سوچوالیس رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اسکی ایک وکٹ باقی ہے۔