معروف قانون دان بیرسٹر عبدالحفیظ پیر زادہ طویل علالت کے بعد پچھتر برس کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئے

عبدالحفیظ پیرزادہ طویل عرصے سے علیل تھے اور کئی دنوں سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ علالت کے دوران خالق حقیقی سے جاملے عبدالحفیظ پیرزادہ انیس سو اکتالیس میں پیدا ہوئے، ان کا شمار ملک کے معروف قانون دانوں میں کیا جاتا تھا وہ سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے اور ان کے قانونی مشیر بھی رہے اور ذوالفقارعلی بھٹو کیس لڑنے والے وکلامیں بھی شامل رہے، وہ انیس سو ستر میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، انہوں نے 1973 کے آئین کو بنانے میں اہم کردار ادا کیا،وہ
انیس سو تہتر سے انیس سو ستتر تک پاکستان کے وزیر قانون کےعہدے پربھی فائز رہے، عبدالحفیظ پیرزادہ جوڈیشل کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سےوکیل تھے،ان کے بھائی مجیب پیرزادہ کا کہنا تھا کہ مرحوم کی میت دو سے تین روز میں لندن سے پاکستان لائی جائیگی