لاہورمیں گدھوں،گھوڑوں اور مردارجانوروں کے گوشت کے علاوہ سورکا گوشت بھی فروخت کیا جارہا ہے
سور کے گوشت کی اطلاع پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لاہورریلوے اسٹیشن پر چھاپہ مارا ۔چھاپہ مارٹیم نےمال گاڑی کی ایک بوگی اور کیری ڈبے سے تین من سے زائد سور کا گوشت برآمد کرلیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق سور کا گوشت کئی ماہ سے راولپنڈی سے لاہورکےعلاقے گرین ٹاؤن میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔ حکام کے مطابق گرین ٹاؤن میں سور کا گوشت مختلف چیزوں میں استعمال کیا جاتا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نےمکروہ دھندے میں ملوث شخص محبوب سردار کو پولیس کےحوالے کرکے مزید تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سورکا گوشت خریدنے والوں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔