4 اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے:عمران خان

اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سردارمحمد رضا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے سامنے اپنا ٹھوس موقف پیش کیا ، انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ الیکشن میں کوتاہیاں نہیں ہوں گی، ہم نے درخواست کی ہے کہ پنجاب پولیس پرہمیں کوئی اعتماد نہیں ہے ، الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے ن لیگ کے دبائو پر ٹربیونل کے جج تبدیل ہو رہے ہیں۔ چار اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے ۔ ضمنی الیکشن کے اندر ترقیاتی فنڈ استعمال نہ کیےجائیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کبھی میدان چھوڑ کر نہیں جاتا ، میرے مخالفین میدان چھوڑ کر جدہ بھاگ جاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم ہر صورت الیکشن لڑیں گے اور میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ ہماری جماعت اب پہلے والی نہیں ، دھرنے کےبعد بڑی مقبولیت حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں ایک کشتی حادثے پر وزیر اعظم مستعفی ہوجاتا ہے اور یہاں اتنی بڑی دھاندلی کے باوجود حکمران کرسیوں پربراجمان ہیں۔