بلوچستان میں حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں۔پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دے گی: ناصر خان جنجوعہ

کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ اورآئی جی ایف سی شیرافگن نے چمن کا دورہ کیا اوربوائزہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔تقریب سےخطاب کرتے ہوئےلیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نےکہا کہ بلوچستان میں امن قائم ہورہا ہے۔قبائلی رہنماؤں اورایف سی کی کوششوں سے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشتون ایک بہادر قوم ہے جس نےہمیشہ ملک کی ترقی اور امن کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔جب تک ہم ایک ہیں دشمن ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔ انہوں نےمزید کہا کہ چمن میں جلد ترقیاتی منصوبےشروع کیےجائیں گے اوراسے خوب صورت شہر بنایا جائےگا۔تقریب میں قبائلی عمائدین اوراعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔