صدرمملکت ممنون حسین نے بیجنگ میں چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی

چین کے صدر شی چن پنگ کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے موقع پر پاکستان میں اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیاذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مطابق پاک چین تعلقات اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کیخلاف تیزی سے کامیابیاں مل رہی ہیں،،اس سے قبلصدر پاکستان ممنون حسین نے بیجنگ میں چین کی فاشزم کیخلاف جنگ میں فتح کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، فاشزم کیخلاف چین کے عوام کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔
بیجنگ میں وکٹری ڈے پریڈ کی تیاریاں مکمل ہیں دوسری جنگ عظیم میں جاپان کیخلاف چین کی فتح کے ستر سال مکمل ہونے کی تقریبات میں حصہ لینے کیلیے سربراہان مملکت بیجنگ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں آزر بائیجان ،کرغزستان اور بیلا روس کے سربراہان چینی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں
دوسری جنگ عظیم میں جاپان کیخلاف کامیابی کا جشن منانے کیلیے بیجنگ میں وکٹری ڈے پریڈ کل منعقد ہو گی جس میں دنیا بھر سے انیس ممالک کے سربراہان اور دس مختلف تنظیموں کے نمائندے شرکت کرینگے ،،اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بانکی مون بھی وکٹری ڈے پریڈ دیکھیں گے ،،روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور جنوبی کوریا کے پارک ہی آج بیجنگ پہنچ رہے ہیں ،پریڈ میں پیپلز لبریشن آرمی کے بارہ ہزار جوان حصہ لینگے جبکہ چینی فضائیہ اور بحریہ بھی پریڈ کا حصہ ہے