ی آپریشن پر کوئی بھی جماعت اختلاف نہیں کر رہی، تاہم کسی پارٹی کے ساتھ انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے:مولانا فضل الرحمان

اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی رہائش گا پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرے، ملکی استحکام کے لئے امن کا قیام ضروری ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امن کیلئے اٹھائے جانے والے ہرقدم کے ساتھ ہیں ، ناکہ جنگ کی طرف جانے والوں کے،، بھارت کے رویئے میں انتہا پسندانہ روش ہے، مودی سرکار نے پاکستان کے ساتھ سخت روش کا مظاہرہ کیا ، ہم اپنی سرزمین کے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں،
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، سب چاہتے ہیں کہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے،