ہالی ووڈ مووی نائنٹی منٹس ان ہیون کا نیا ٹریلر ریلیز

ڈان پائپر ایک ایکسیڈںٹ میں بری طرح زخمی ہو جاتا ہے،،ڈاکٹرز اس کی زندگی بچانے کی سر توڑ کوششیں کرتے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہو پاتے بالآخر اسے مردہ قرار دے دیا جاتا ہے. ڈیڑھ گھنٹے بعد ڈان پائپر حیرت انگیز طور پر سانس لینے لگتا ہے اور ہوش میں آتے ہی اعلان کرتا ہے کہ وہ جنت کی سیر کر کے آیا ہے ،،پائپر کی بات ماننے پر کوئی تیار نہیں، وہ اپنی بیوی ایوا اور بیٹے کرس کو یقین دلانے کی کوشش کرتا ہے کہ ہوش وحواس سے بے گانہ وہ نوے منٹ اس نے جنت میں گزارے ہیں , پائپر کی کہانی کا انجام کیا ہوا ،،اس نے تصوراتی جنت کی سیر کی تھی یا اس کے ساتھ کچھ ایسا ہوا جو بعید از عقل ہے ،جاننے کیلیے انتظار کیجیے اس ماہ کی گیارہ تاریخ کا جب فلم ریلیز ہو گی