ہیوی ویٹ اللہ بادشاہ نامی چھترا آل پاکستان کچلا چھترا شو میں وزن اور خوبصورتی کا مقابلہ بھی جیت چکا ہے۔

گوجرانوالہ میں باجوہ روڈ کے رہا ئشی نو جوان فہد نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے ناز نخرے اٹھا کر چھترا پالا ہے جس کا نام اللہ بادشاہ ہے۔ چھترے کی عمر ڈیڑھ سال رنگ سفیداوروزن 215 کلو گرام ہے۔ اللہ با دشاہ آل پا کستان کجلہ ،چھترا میں خو بصورتی ،ہیوی ویٹ کا مقا بلہ بھی جیت چکا ہے۔ چھترے کا قد چارفٹ اور لمبا ئی چھ فٹ ہے جس کو اس کے ما لک نے لا ڈ پیار سے پالا ہے۔ چھترے کی خوراک میں دودھ ،بادام ،دیسی گھی کے پراٹھے ،چا رہ ،لسی شامل ہے۔ چار لوگ اللہ با دشاہ کی دیسی گھی سے مالش کر نے اور دیکھ بھال پر مامور ہیں۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے پا لے گئے اللہ با دشاہ کو دیکھنے کیلئے لو گوں کا تا نتا بندھا ہوا ہے۔