فرانس کی مشہور شاعرہ اور کالم نگار محترمہ ممتاز ملک کی کتاب سچ تو یہ ہے کہ تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان معین الحق تھے ۔ محترمہ شمیم خان اور روحی بانو کو بہترین پروگرام آرگنائز کرنے پر مبارکباد

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پیرس کیمعروف شاعرہ، کالم نگار محترمہ ممتازملک کی کتاب "سچ تو یہ ہے " کی فرانس میں تقریبرونمائی کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان معین الحق تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ معروف گلوکار ریاض جاوید نے قومی ترانے اور ملی نغموں سے ماحول گرما دیا۔ معروف سوشل ورکر محترمہ روحی بانو اورمحترمہ شمیم خان نے پروگرام کو آرگنائز کیا ۔ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت آصفہ ہاشمی .طاہرہ سحر.روحی بانو.صاحبزادہ عتیق الرحمننے کتاب پر رائے پیش کی اور بطور شاعرملک عاکف غنی.اسد رضوی. عاشق سیالکوٹینے اپنے کلام سنا کر داد سمیٹتی .اس موقع پرخواتین کو ان کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈبھی دئے گئے۔ سفیر پاکستان نے کتاب ہر تبصرہکرتے ہوئے پاکستان کے موجودہ حالات اوردہشت گردی کے باوجود پاکستان کی معیشت کیبہتری اور ترقی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہپاکستانی خواتین زندگی کے ہر میدان میں اپنےکام اور محنت سے اپنا نام پیدا کررہی ہیں اورممتاز ملک صاحبہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔ سچتو یہ ہے کہ مصنفہ محترمہ ممتاز ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں ورکنگ وومن ہوں ، بیوی ہوں ایک ماں ہوں اور جو کچھ میں روزانہ ارد گرد دیکھتی ہوں اپنے قلم سے کاغذ پر لکھ دیتی ہوں اور آپ کی رائے میرے لئے مقدم ہے۔