آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ضلع کچہری مردان میں ہونے والے خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت ۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں خود کش حملے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس دوران آرمی چیف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ جنرل راحیل شریف نے زخمیوں سے گفتگو کی ان کا حوصلہ بھی بڑھایا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہر عالم اور کور کمانڈر پشاور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔