عید قرباں ہمیں اخوت و بھائی چارہ، مذہبی رواداری کا درس دیتی ہے,وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے، قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، آج کے مشکل حالات میں ہمیں جذبہ ایثار و قربانی، اخوت و بھائی چارہ اور مذہبی رواداری پر عمل کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ کرنی چاہیئے، اس موقع پر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیئے جن کی عیدیں گذشتہ کئی دہائیوں سے سنگینوں کے سائے تلے گزر رہی ہیں