عیدالاضحٰی انسان کو اپنی انا قربان کرنے کی تربیت دیتی ہے اس موقع پر غریبوں کا خیال رکھنا چاہیئے،صدر ممنون حسین
صدر مملکت ممنون حسین کا عید پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ حج اور عید الاضحی دو ایسی عبادات ہیں جن کی بنیاد قربانی کے جذبے سے اٹھی ہے، ان دونوں عبادات کا تعلق جان اور مال کے ایثار سے ہے،عبادت کی یہی روح ہے جو اس دکھوں بھری دنیا کو جنت کا نمونہ بنا سکتی ہے کیونکہ جان و مال کی اس قربانی کے ذریعے انسان کو اپنی انا قربان کرنے کی تربیت دی جاتی ہے جو مسائل کی اصل جڑ ہے،،اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے انا کو قربان کر کے اس دنیا کو جنت کا نمونہ بنا دیا جائے،،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے، قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، آج کے مشکل حالات میں ہمیں جذبہ ایثار و قربانی، اخوت و بھائی چارہ اور مذہبی رواداری پر عمل کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ کرنی چاہیئے، اس موقع پر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیئے جن کی عیدیں گذشتہ کئی دہائیوں سے سنگینوں کے سائے تلے گزر رہی ہیں