پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کو ورغلا کر افغان جنگ کے ذریعے یہاں لانا چاہتا ہے،سینیٹر رحمان ملک
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سخت حالات سے گزر رہا ہے،ہمیں ایک ہو کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہو گا،بی بی قتل کیس کے فیصلے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کیس کا فیصلہ قبول نہیں کیا۔ بری ہونے والے ملزمان القاعدہ کے ممبر ہیں،ہم کیس کے فیصلہ کے خلاف اپیل میں جائیں گے، انہوں نے کراچی میں خواجہ اظہار الحسن اپر حملے کو افسوسناک قرار دیا,رحمان ملک کا کہنا تھا کہ امریکا کی دھمکیوں کے خلاف قوم کا یک آواز ہونا خوش آئند ہے، ہم ڈالروں کے لالچ میں نہیں آئیں گےاورملکی وقار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ مودی امریکہ کو ورغلا کر افغان جنگ کے ذریعہ یہاں لانا چاہتا ہے ، جنوبی ایشیا کے امن کو نقصان پہنچا تو امریکہ کو بھی نقصان ہوگا