خواجہ اظہار الحسن پر حملہ افسوس کی بات ہے، دہشتگردی کو پوری قوم مسترد کرتی ہے:سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار
پی آئی بی کالونی میں عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے اہل وطن کو عید کی مبارکباد پیش کی،،، انہوں نے خواجہ اظہار الحسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ اظہار پر حملہ کراچی کا امن تباہ کرنے اور ہماری خوشیوں کو ملیا میٹ کرنے کی سازش ہے، دہشت گردی کو پوری قوم مستردکرتی ہے،،، چند لوگ جبر سےمن مانی کرناچاہتےہیں،،، ہمارے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور رہنمائوں کی سیکورٹی ناقص ہے،،، ہم نہیں کہتے کہ لندن سے ملنے والی دھمکیوں کو اہمیت نہ دی جائے، لندن کی آڑ میں بھی کوئی کارروائی کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار پی آئی بی سے خواجہ اظہار الحسن کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ان کی خیریت دریافت کی، خواجہ اظہار الحسن کی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواجہ اظہار الحسن کو کچھ ہوجاتا تو صف ماتم بچھی ہوتی، ہمارے گھروں پر کوئی سیکورٹی نہیں ہے، ان تمام معاملات پر حکومت کو ایم کیو ایم سے رابطہ رکھنا ہوگا، حکومت کو کیسے جھنجھوڑا جائے یہ مسئلہ ہے۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ لندن سے جو ویڈیو اور آڈیو پیغامات آئے کسی سے چھپے نہیں اور جنوبی افریقہ سے آنے والے معاملات بھی سب کے سامنے ہے۔ فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن حملے میں جاں بحق ہونیوالے بچے ارسل کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور بچے کیلئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر عامر خان، فیصل سبزواری اور دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔