خاتون اوّل بشری بی بی کی یتیم خانہ آمد،خاتون اوّل نے بچوں کے سروں پر دست شفقت رکھا،اور انکے ساتھ گھل مل گئیں

Sep 02, 2018 | 00:17

خاتون اول بشری بی بی نے اپنی دوست فرح خان کے ساتھ لاہور میں دارالشفقت کا دورہ کیا، بشری بی بی نے بچوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے گھُل مل گئیں، وزیر اعظم کی اہلیہ بہت سادگی کے ساتھ یتیم خانہ آئی انھوں نے کوئی پروٹوکول نہیں لیا ،خاتون اوّل نے خود بچوں کے لیے یتیم خانہ آمد سے قبل کھانا بھجوایا، ذرائع کےمطابق بشری بی بی ادارے کی مالی معاونت بھی کریں گی، دارالشفقت کے مکینوں نے خاتون اول کےساتھ تصاویربنوائیں اوران کے اچانک دورے پر خوشی کااظہارکیا۔

مزیدخبریں