نئے پاکستان کی نئی حکومت سے چھوٹے تاجروں کو خوب امیدیں وابستہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جہاں بڑے تجارتی مراکز قائم ہیں وہیں چھوٹے تاجر بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ نئی حکومت سے چھوٹے تاجر بڑے پرامید نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے نئی حکومت چھوٹے تاجروں پر ٹیکس میں کمی کریگی اور ٹیکس کو صحیح استعمال کریگی ۔کچھ تاجر ایسے بھی ہیں جن کا کہنا ہے حکومت بدلنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سب کی پالیسیاں ایک جیسی ہوتی ہیں۔۔ نئی حکومت کے ہیلی کاپٹر معاملے پر بھی خوب طنز کیا ۔اسلام آباد کے تاجروں کا کہنا ہے درمیانی طبقے کے تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ چھوٹے تاجروں کے لیے جامع حکمت عملی بنانا ضروری ہے ۔