قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 میں ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ جاری کرنے سے متعلق تحریک انصاف نے اپنے 4 امیدواروں کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Sep 02, 2018 | 11:35

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کی چھوڑی گئی نشست پر تحریک انصاف کے 4 امیدوار مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقہ 243 کراچی کے ضمنی انتخاب کے لیے رشید گوڈیل ، عالمگیر محسود، آفتاب صدیقی اور اشرف قریشی میں سخت مقابلہ ہے جب کہ پارٹی نے چاروں امیدواروں کے انتخاب سے قبل حلقے میں سروے کرانے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف نے اس سے قبل عام انتخابات میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے شہریار آفریدی کو حلقے میں سروے کرائے جانے کے بعد پارٹی ٹکٹ جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں